خان گڑھ ،شدید دھند اورسموگ، آمد ورفت میں مشکلات

خان گڑھ ،شدید دھند اورسموگ، آمد ورفت میں مشکلات

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ، خان گڑھ شہر اور گردونواح میں شدید دھند اور سموگ،لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حد نگاہ صفر ہو چکی ہے ، طلبا ئاور دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین ، مضافات سے دودھ اور سبزیاں سپلائی کرنے والے کسان زیادہ متاثر ہورہے ہیں،ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کرتے ہوئے بلا ضرورت سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے ۔حکیم نوابزادہ محمد بلال خان نے کہا ہے کہ پانی کا استعمال زیادہ کریں اور گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں ماسک کا استعمال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں