پوری قوم کا دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتا ہے ، افتخار احمد خان

پوری قوم کا دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتا ہے ، افتخار احمد خان

مونڈکا (نامہ نگار)وفاقی وزیرمملکت امور کشمیر و گلگت بلتستان نوابزادہ افتخار احمدخان نے انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کا دل ہر گھنٹہ اور ہر منٹ کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور انہیں اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے انکی زمینیں ضبط اور دیگر کو ڈومیسائل جاری کیے جا رہے ہیں ، جو اسرائیل غزہ میں کر رہا ہے وہی بھارت کشمیریوں کے ساتھ کر رہا ہے ،اب وقت آ گیا ہے کہ اقوام عالم بھارت پر دباؤ ڈال کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے ۔افتخار احمد کا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے ایک المناک مثال بن چکا ہے اور 34 سال سے اب تک ایک لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے شہید کردیا ہے اور یہ شہید سبز ہلالی پرچم میں سپردخاک ہوئے جبکہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کہ شہ رگ قرار دیا تھا ،مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کوششوں میں کسی بھی حکومت کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں