ٹک ٹاک کے جنون نے دو نوجوانوں کو تھانے پہنچا دیا

ٹک ٹاک کے جنون نے دو نوجوانوں کو تھانے پہنچا دیا

سکندرآباد(نامہ نگار)ٹک ٹاک کے جنون نے شجاع آباد کے دو نوجوانوں کو تھانے پہنچا دیا ،گرفتاری کے بعد مقدمہ درج۔

تفصیل کے مطابق چند روز قبل زیادتی کیس میں گرفتار ملزم عبدالرحمن عرف آکاش کھوٹا کے دوست محمدحمادقریشی اور سعید نے تھانہ سٹی کے اندر عبدالرحمن کی حوالات میں ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کردی تھی جس پر ایس ایچ او نے دونوں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار نوجوانوں نے آئندہ تھانے اور کسی بھی سرکاری عمارت کے اندر ٹک ٹاک بنانے سے بھی توبہ کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں