گرانفروشوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کریں، آصف حسین

گرانفروشوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کریں، آصف حسین

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیا خورونوش کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

 گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں ،آصف حسین شاہ کا اپنی زیر صدارت اجلاس میں کہنا تھا کہ پرائس مجسٹریٹس گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کوبھاری جرمانے عائد کریں اور مقدمات کا اندراج کرائیں، کسی کو گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،انسپکشنز کی تعداد بڑھائی جائے ،رمضان کے پیش نظر زیادہ متحرک ہو کر کام کریں ،آٹا پوائنٹس کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے ، افسر سبزی وفروٹ منڈیوں کاروزانہ وزٹ کرکے نیلامی کو چیک کریں ،کھاد کی سرکاری نرخوں پر فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں