ایم این اے محمد قاسم نون کی کاوش ، سول ہسپتال شجاع آباد کو ایمبولینس کا عطیہ

ایم این اے محمد قاسم نون کی کاوش ، سول  ہسپتال شجاع آباد کو ایمبولینس کا عطیہ

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)ایم این اے رانا محمد قاسم نون کی خصوصی کاوش اور اوجی ڈی سی ایل کے تعاون سے سول ہسپتال شجاع آباد کو ایمبولینس کا عطیہ دیا گیا۔

جس کا افتتاح ایم این اے رانا محمد قاسم نون، سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا اور ایم ایس جاوید اقبال نے کیا ۔اس موقع پر ایم این اے رانا قاسم نون نے کہا کہ سول ہسپتال میں مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس کی کمی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ایمبولینس سول ہسپتال انتظامیہ کو مہیا کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں