ہر شخص شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے :اے ڈی انجم

ہر شخص شجرکاری میں بڑھ چڑھ  کر حصہ لے :اے ڈی انجم

دھنوٹ(نامہ نگار)صدر الرحیم ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اے ڈی انجم نے کہا ہے کہ درخت زندگی کے ضامن ہیں ،ہر شخص شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔

انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول دھنوٹ میں شجر کاری کرنے کے موقع پر کہا کہ شجر کاری نہ صرف سنتِ رسولؐ ہے بلکہ ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی میں بھی معاون و مددگار ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں