جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ ی گئی ،ملزم گرفتار

 جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ ی گئی ،ملزم گرفتار

ملتان( کرائم رپورٹر)تھانہ حرم گیٹ کی پولیس نے ڈرگ ٹیم کے ہمراہ صادق کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ۔۔۔

جہاں سے بھاری مقدار میں جعلی دوائیاں اور جعلی دوائیاں بنانے کا سامان برآمد ہواجبکہ موقع سے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے گھر میں جعلی ادویات تیار کرنے کی فیکٹری بنائی ہوئی تھی۔ جعلی ادویات، پیکنگ کا سامان اور دیگر سامان پولیس نے قبضے میں لے لیا اورگرفتار ملزم کے خلاف تھانہ حرم گیٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں