ایک ہی رات میں ڈکیتی کی 5وراداتیں ،شہری کنگال ہو گئے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ بارہ میل کی حدود میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی پانچ وارداتوں میںشہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
ڈاکو ریاض ،جاوید ،دوست محمد،شوق اور رمضان کے گھروں کا صفایا کر گئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ بارہ میل کی حدود میں رکن والا،رائے پور،ٹالی والامیں ڈاکوؤں نے محمد ریاض ،جاوید ،دوست محمد،شوق محمد اور رمضان کے گھروں میں اودھم مچا دی ، ڈاکوؤں نے اپنے چہروں کو چھپایا ہوا تھا ۔ پانچ مختلف گھروں میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکو پانچ لاکھ روپے ،لاکھوں کے طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تھانہ بارہ میل پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچی۔ اہالیان علاقہ محمد یوسف ،احمد نواز ، نور احمد ،حاجی عارف ، حاجی ناز ، امجد ، ایوب ، اعجاز،ریاض ، لیاقت ،اکرام ،اللہ دتہ ،سجاد و دیگر نے تھانہ بارہ میل کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس حکام سے خطرناک ڈاکوگینگ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔