کوٹ ادو میں چور سرگرم ،2موٹرسائیکل ،قیمتی سامان غائب

کوٹ ادو میں چور سرگرم ،2موٹرسائیکل ،قیمتی سامان غائب

کوٹ ادو(نامہ نگار) کوٹ ادو شہر میں چور سرگرم ہوگئے ،شہری 2موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں روپے کے سامان سے محروم ہوگئے ۔

بتایاگیاہے کہ کوٹ ادو شہر میں چوروں نے پنجے گاڑ لئے ،شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے ۔ساجد نذیر اور محمد جاوید عباس کی موٹر سائیکلیں سٹیڈیم کے باہر سے اور محمد عربی کے ڈیرے سے یو پی ایس موٹر بجلی دیگر سامان چوری گیا ۔چورعمر فاروق کے ڈگ سروس سے موٹر بجلی ،ملازم حسین کے گھر سے نقد رقم پچاس ہزار روپے اور دو عدد کاروں کے کاغذات لے اڑے ۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں