ناقص مصالحوں کی فروخت دھڑلے سے جاری،انتظامیہ خاموش

ناقص مصالحوں کی فروخت دھڑلے سے جاری،انتظامیہ خاموش

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال شہر اور گردونواح میں غیر معیاری اور مضر صحت مصالحہ جات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ،غیر معیاری مصالحہ جات کی من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں ۔

تفصیل کے مطابق خانیوال انتظامیہ نے ملاوٹی اور مضر صحت اشیاکی فروخت کی روک تھام کیلئے رمضان المبارک سے ایک روز قبل خصوصی ٹیموں کا اعلان کیا مگر عملی طورپر اس سلسلہ میں تاحال اقدامات نہ اٹھائے جاسکے جس کے باعث نہ صرف مضر صحت مصالحہ جات کی فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے بلکہ اشیا کی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں خوبصورت پیکنگ میں دستیاب مصالحہ جات لوگوں میں بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کمشنر ملتان او رڈپٹی کمشنر خانیوال فوری طورپر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں