گھراور دکان سے سامان،ٹرانسفارمرکا کاپر،زرعی موٹرچوری

گھراور دکان سے سامان،ٹرانسفارمرکا کاپر،زرعی موٹرچوری

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو و گردونواح میں چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور۔۔

 قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ میں عمران کے گھر سے 30 ہزار روپے نقدی،ڈیڑھ لاکھ کے طلائی زیورات ، بستی مور والا جنوبی میں ٹرانسفارمر سے 27ہزار روپے کی کاپر تار، موضع فقیروالی میں اعجاز حسین کے رقبہ سے 75ہزار روپے کی سولر برقی موٹر ، عابد اقبال کی دکان سے ہزاروں روپے کا سامان ، گورنمنٹ پرائمری سکول ٹبہ سلطان پورہ سے 24ہزار کے موٹر بجلی وپنکھے چوری ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں