مائیکروسافٹ امیجن کپ،ایم این ایس یونیورسٹی نے دونوں ٹائٹل جیت لیے

مائیکروسافٹ امیجن کپ،ایم این ایس  یونیورسٹی نے دونوں ٹائٹل جیت لیے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کا ایک اور اعزاز ،یونیورسٹی نے مائیکروسافٹ امیجن کپ 2023 کے مقابلے میں طلبا نے۔۔

نیشنل فرسٹ اور ریجنل فرسٹ دونوں ٹائٹل جیت لیے ۔ مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی نے اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں اختتامی تقریب میں فاتح ٹیموں اور رنر اپ کا اعلان کیا۔ کمپیوٹر سائنس اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ کی قیادت میں ’’ارتھ‘‘کیٹیگری کے تحت نیشنل ایوارڈ حاصل کیا،دوسرا پروجیکٹ جس کی سربراہی کمپیوٹر سائنس اسسٹنٹ کے پروفیسرڈاکٹر ندیم اقبال نے کی، اسے علاقائی ونر ایوارڈ ملا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں