زیادہ داخلے،سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی کمی

زیادہ داخلے،سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی کمی

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں کا ہدف 10فیصد زیادہ مقرر کیاگیا ہے اور داخلے شروع ہونے کی وجہ سے۔۔

 ہزاروں سکولوں میں بچوں کو بٹھانے کیلئے فرنیچر کم پڑ گیا،سکول سربراہوں نے زائد تعداد والے سکولوں میں ایک سو نئے بینچ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے بچوں کو بٹھانے کیلئے فرنیچر کم پڑگیا، رواں سال سکولوں کو دس فیصد زائد داخلوں کا ہدف دینے کے باعث فرنیچر کی قلت کا سامنا ہے ،سکول سربراہوں نے ایک ہزار سے زائد تعداد والے سکولوں میں مزید فرنیچر فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ سکول سربراہوں کا کہنا ہے کہ سکولوں میں موجود 20 فیصد فرنیچر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، اضافی انرولمنٹ کرنی ہے تو نیا فرنیچر بھی فراہم کیا جائے ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق داخلوں کا ہدف پورا کرنیوالے سکولوں کو اضافی فرنیچر فراہم کیا جائیگا، اضافی فرنیچر کی فراہمی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں