چودھری پرویز الٰہی سے احسن بندیشہ اور ایوب بندیشہ کی ملاقات

 چودھری پرویز الٰہی سے احسن  بندیشہ اور ایوب بندیشہ کی ملاقات

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ انتخابات جلد ہوں گے ۔۔۔

زیادہ دیر التواء میں رکھنے کی خواہش رکھنے والے ملکی سالمیت اور جمہوریت کو خطرات سے دوچار کرنے کے درپے ہیں ۔پرویز الٰہی کا احسن ایوب بندیشہ اورچودھری محمد ایوب بندیشہ کی ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ابھی تک کسی امیدوار کا ٹکٹ فائنل نہیں ہوا،عمران خان میرٹ پر ٹکٹ جاری کریں گے ، ق کے مخلص ساتھیوں کو ایڈجسٹ کرانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں