آرپی او ملتان کی پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں سے ملاقات

آرپی او ملتان کی پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں سے ملاقات

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد سہیل چودھری نے پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں سے اپنے آ فس میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہماری توجہ کے طالب ہوتے ہیں ، ہم سب کا فرض ہے کہ ان پر دست شفقت رکھیں اور ان کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کیلئے ہم اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے دو پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے اپنی جیب سے تیس ہزار روپے دئیے ۔ انہوں نے چلڈرن کمپلیکس ملتان میں پولیس ملازمین کی رہنمائی کیلئے پولیس ویلفیئر ڈیسک قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے دو مزید پولیس ملازمین کے بچوں کی وجہ سے ہونے والی ڈیوٹی کے مسئلہ کو بھی حل کر دیا،انہوں نے تمام ملازمین کے سپیشل بچوں کی میڈیسن ویلفیئر فنڈ سے ایڈوانس خرید کر نے کی بھی اجازت دی ۔ علاوہ ازیں آ ر پی او کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی حمزہ فاؤنڈیشن لاہور سے سکریننگ کرائی گئی،اس کیلئے محکمانہ اخراجات پر بچوں کو لاہور لایا گیا،بچوں کے لیے سماعت ڈیوائس کا انتظام بھی محکمہ خود کر رہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں