کوٹ ادو ، گندگی کے انبار،سیوریج تباہ،گلیاں جوہڑ بن گئیں

کوٹ ادو ، گندگی کے انبار،سیوریج تباہ،گلیاں جوہڑ بن گئیں

کوٹ ادو ( نامہ نگار)گلی محلوں میں کھڑا سیوریج کا پانی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا، شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صفائی اور سیوریج کا نظام بہتر کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں کچرا کنڈی کے مناظر پیش کررہا ہے جبکہ گلی محلوں میں کھڑا سیوریج کا گندا پانی جوہڑ کے مناظر پیش کررہا ہے ،بلدیہ میں گنجائش سے زائد ملازمین بھرتی معمہ بنا ہوا ہے ،سفید پوش ملازمین کو آڈٹ آفیسر امجد بخاری مبینہ بھاری رشوت کے عوض تنخواہیں ادا کردیتے ہیں، فیلڈ عملہ تنخواہوں سے محروم رہتا ہے ۔شہریوں نے بلدیہ عملہ کی غفلت پر سڑک بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مساجد اور سکول جانیوالے راستوں کو بحال کراکے شہر بھر میں صفائی کرائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں