منشیات فروش کو 4سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 4سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ

ملتان(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر چار سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے ۔

 پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے مطابق ملزم طارق عرف تارا کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 589 درج کیا گیا تھا پولیس نے ملزم کو مخبر کی اطلاع پر روکا جس کے قبضے سے چار کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی تاہم عدالت نے پراسیکوشن کے پیش کردہ شواہد کو کافی ٹھہراتے ہوئے ملزم کو سزا سنادی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ جیل قید بھگتنا ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں