سحری اور افطاری میں بجلی،گیس غائب ،شہری پریشان ،دادرسی کرنیوالوں نے چپ سادھ لی

سحری  اور  افطاری  میں  بجلی،گیس  غائب ،شہری  پریشان  ،دادرسی  کرنیوالوں  نے  چپ  سادھ  لی

ملتان(خصوصی رپورٹر) ملتان اور گردو نواح میں رمضان المبارک کے دوران بھی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کنٹرول نہ ہوسکی ۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں بھی محکمہ سوئی گیس صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ،سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس بند ہوجاتی ہے ا ورروزہ داروں کو پریشانی اٹھاناپڑتی ہے ،اس وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ،شکایات کے باوجود کوئی سننے کوتیار نہیں،دادرسی کرنے والوں نے بھی چپ سادھ لی ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جو شیڈول جاری کیاگیا ہے اس پر عملدرآمد کریا جائے ، دوسری طرف بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے رہی سہی کسر پوری کردی ،خصوصا ًمضافاتی علاقے لوڈشیڈنگ کے زد میں ہیں ، تاہم شہری علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل کی جارہی ہے تاکہ سب اچھا کی رپورٹ دی جاسکے ۔اس کے بارے میں میپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہے ، فالٹ آنے پر بندش کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے کوشش کی جاتی ہے کہ فالٹ کو کم سے کم وقت میں دور کیا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں