وارداتیں، پیٹر انجن،واٹر پمپ،سائیکل ودیگر سامان چوری

وارداتیں، پیٹر انجن،واٹر پمپ،سائیکل ودیگر سامان چوری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں کاشتکار کے گھر سے سائیکل، موٹر پانی چوری،شہری کے گھر سے نامعلوم چورواٹرپمپ پنکھے۔۔

ودیگر سامان ،زمیندار کے رقبہ سے پیٹرانجن ،کاشتکار کے بھانوں سے قیمتی بھینسیں اوربکریاں چوری کر لی گئیں،بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ بستی پرھاڑ غربی مستقل میں محمد افضل پرہاڑکے گھر سے بیس ہزار کی سائیکل،پندرہ ہزار کی پانی والی موٹر،فیصل کالونی کے رہائشی محمد ندیم شہزاد بریار کے مکان واقع ہزارہ نہر سے واٹرپمپ ،کراکری کا سامان پیڈسٹل فین کل مالیت 40 ہزار،موضع لدھالنگر میں محمدمبشر بخاری کے رقبہ سے پیٹر انجن مالیتی ایک لاکھ 20ہزار، دائرہ دین پناہ کے علاقہ احسان پورمیں اعجازاحمدشاہ کے رقبہ میں لگاپیٹر انجن مالیتی45ہزار، موضع فقیروالی د رفیق دھینگانہ کے بھانہ 2بھینسیں مالیتی3لاکھ 50ہزارجبکہ موضع کھائی سوئم میں محمدمعین کے بھانہ سے 4بکرے مالیتی ایک لاکھ80ہزارچوری کرلیے گیے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں