معیاری گاڑی کا جھانسہ دیکر مکینک کی خاتون سے زیادتی

معیاری گاڑی کا جھانسہ دیکر مکینک کی خاتون سے زیادتی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )مکینک نے معیاری گاڑی دلانے کا جھانسہ دیکر خاتون کو ورکشاپ میں بلا کرگن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔

 تفصیل وارڈ نمبر4 کی رہائشی 17 سالہ (س)ایک سال قبل ورکشاپ میں گاڑی ٹھیک کرانے گئی ،کھلے مکان کے لئے آلٹو گاڑی کی ضرورت پیش آئی تو مکینک نے معیاری گاڑی دلانے کا کہہ کر گھوڑا چوک کے قریب ورکشاپ میں بلا لیا، بٹھا کر فون پر گاڑی دکھانے کے لئے گاڑی مالک کو بلانے کا کہا اور شراب کی بوتل اٹھا کر پینے لگا ،تھوڑی دیر بعد دراز سے پستول نکال کر تان لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی زیادتی کی، میڈیکل رپورٹ ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے ورکشاپ مالک ملازم حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں