انسدادڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، عطاالرحمٰن

انسدادڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، عطاالرحمٰن

ملتان(نیوز رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی اینڈ ای پی سی جنوبی پنجاب ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر۔۔

عامر خٹک ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے ضلع ملتان کو ڈینگی فری بنانے کا ٹاسک سونپا ہے جس کے لئے ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں ،اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی اینڈ ای پی سی جنوبی پنجاب ڈاکٹر عطا الرحمن کی سربراہی میں انسداد ڈینگی ٹیموں نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا ، وارڈ نمبر 23 میں پانی والی بالٹی سے لاروا برآمد ہونے پر فوری تلف کر دیا گیا جبکہ آئی سو لیشن وارڈ میں آئی آر ایس کا عمل مکمل کیا گیا، اسی طرح ٹیموں نے یونین کونسل 42 شادمان کالونی میں مختلف ان ڈور آوٹ ڈور مقامات کا جائزہ لیا ،اس دوران آئی وی ایس، آئی وی ایم، لارواسائیڈنگ سمیت ڈینگی سے محفوظ رہنے کی آگاہی کے لئے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں