لائبریری میں کم سٹاف ،زکریا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

لائبریری میں کم سٹاف ،زکریا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کا وقت کم کرنے اور سٹاف خود کم کرکے ملازمین نہ ہونے کا بہانہ کرنے پر یونیورسٹی طلبہ نے گزشتہ روز سنٹرل لائبریری کے باہر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔طلبہ کا کہنا تھا۔۔۔

 کہ لائبریری کا ٹائم پہلے رات دس بجے تک تھا لیکن موجودہ چیف لائبریرین فضل الٰہی نے اس کے اوقات کار شام چار بجے تک کر دیئے جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں لائبریری کا ٹائم رات بارہ بجے تک ہے ۔طلبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سے فری ہونے اور رات کو کھانے کے بعد اکثر وہ لائبریری میں پڑھنے کے لئے آتھے تھے۔ لیکن اس کا ٹائم شام چار بجے تک کر دیا گیا ، ویسے ہی اتنی گرمی میں دن میں یونیورسٹی سے فری ہونے کے بعد وہ اکثر گرمی کی وجہ سے اپنے کمروں سے باہر نہیں نکلتے اور رات کے وقت ہی ان کو پڑھنے کا موقع ملتا ہے اس لئے یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور لائبریری کا ٹائم رات دس بجے تک کیا جائے اور تبدیل کئے گئے ملازمین کو واپس لایا جائے تاکہ طلبہ اپنی پڑھائی کو جاری رکھ سکیں۔یونیورسٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائبریری میں سٹاف کم تھا اور چیف لائبریرین نے وہاں سے بھی ملازمین کے تبادلے کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے اوقات کار کم کئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں