عیدالضحیٰ پرصفائی یقینی بنانے کیلئے آف روڈ مشینری کی مرمت شروع

عیدالضحیٰ پرصفائی یقینی بنانے کیلئے آف روڈ مشینری کی مرمت شروع

ملتان (خبر نگار خصوصی) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے عید قربان سے قبل آف روڈ مشینری کی مرمت و اپ گریڈیشن کا ہنگامی آغاز کردیا ہے۔

 تاکہ آلائشیں اٹھانے کے گرینڈ آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا جاسکے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کمپنی ورکشاپ میں دو شفٹس میں آپریشنل گاڑیوں کی ریپئرنگ شروع کی گئی ہے ۔سی ای او شاہد یعقوب نے بتایا کہ عید قربان سے قبل تمام مشینری آن روڈ کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے رواں ماہ کمپنی ورکشاپ نے 30 ٹریکٹر ٹرالیاں رپئیرننگ کرکے آن روڈ کردیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں