ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں ہڑتال،مریض رل گئے

ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں ہڑتال،مریض رل گئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں ہڑتال کے باعث مریض رل گئے ،لاہور میں لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے ۔دور دراز سے آنے والے مریض اور لواحقین دن بھر خوار ہوتے رہے ۔

تفصیل کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچے کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف پی ایم اے کے حکم پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری رہی جس کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔ ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ اس طرح کے واقعات میں روز بروزاضافہ ہورہا ہے۔ تشددکرنے والوں کیخلاف مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ اورکوئیک رسپانس فورس قائم کی جائے ۔عملے کے تحفظ بل کو فوری منظور کیا جائے ۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند رکھی جائیں گی۔ ایم ایس ڈاکٹر ضیا انجم کا کہنا تھا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے ایمرجنسی اور لیبر روم میں کام جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں