لیڈرز کارکنوں کو آزمائشوں میں مبتلا نہیں کرتے :افتخار احمد

لیڈرز کارکنوں کو آزمائشوں میں مبتلا نہیں کرتے :افتخار احمد

مونڈکا (نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے کشمیر و گلگت بلتستان نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ لیڈرز کارکنوں کو آزمائشوں میں مبتلا نہیں کرتے ۔۔

،گالم گلوچ کی سیاست سے نوجوانوں اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہو گئے ہیں،آئی ایم ایف سے پروگرام حاصل کئے بغیر حکومت بجٹ لارہی۔انہوں نے شاہجمال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بیٹھا ایک شخص ملک دشمنی اور بد نیتی میں اپنی مثال آپ ہے ۔ ملک کو سری لنکا بننے کے اعلانات کرنے والے دیکھ لیں کہ گھی، آئل، آٹا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتحادی حکومت ریلیف دے رہی ہے ۔ مزید بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔وفاقی وزیرنے کہا کہ معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے اور آئی ایم سے اپنے ہی کئے گئے معاہدے کو سبوتاژ کر کے مسائل پیدا کئے ۔ اسی بنا پر ان کو یقین تھا کہ ملک سری لنکا بن جائیگا لیکن عوام نے دیکھا ملک نہ سری لنکا بنا اور نہ ہی ڈیفالٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے عدم برداشت، الزامات اور گالم گلوچ کی سیاست کی بدولت نوجوانوں کو اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا پر پہنچا دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں