8سالہ بچی کے اغوا کی بوگس کال کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ

8سالہ بچی کے اغوا کی بوگس کال  کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ

سکندرآباد(نامہ نگار)پولیس نے آٹھ سالہ بچی کے اغوا کی بوگس کال کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہسکندرآباد کے ۔۔

علاقے پل کھارا کے رہائشی غلام حسین نے 15پر کال کی کہ اس کی آٹھ سالہ بچی کسی نے اغوا کرلی ہے ۔تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی تو بچی اغوا ہونے میں کوئی حقیقت نہ تھی جس پر تھانہ صدر پولیس نے ملزم غلام حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں