کمشنرملتان کا ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم

کمشنرملتان کا ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم

ملتان( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادرہ آباد فلائی اوور۔۔

کی تعمیر کا عمل تیز کیا جائے ۔ حکومت پنجاب نے عوامی سہولت کے پیش نظر متعدد منصوبوں کے فنڈز جاری کئے ہیں،منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنایا جائے ۔اس موقع پر ایکسین ہائی ویز غلام نبی نے کمشنر عامر خٹک کو منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 ارب سے زائد لاگت کے نادرہ آباد فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے فیز1 کی لینڈ ایکوزیشن کا عمل جاری ہے ، فیز1 میں پہلے پل کا کام الاٹ کیا جاچکا ہے ،جس پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی، جسے 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس کے بعد فیز ٹو کی زمین خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔نادرہ آباد فلائی اوور کا مکمل منصوبہ 30 جون 2024 تک مکمل کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں