ڈی ایس ریلوے کا شالیمار ایکسپریس میں انتظامات، سکیورٹی کا جائزہ

ڈی ایس ریلوے کا شالیمار ایکسپریس  میں انتظامات، سکیورٹی کا جائزہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی انسپکشن کی۔ اس دوران اپنی ٹیم کے ہمراہ بغیر ٹکٹ کے سوار مسافروں کو چیک کیا۔

علاوہ ازیں ڈائننگ کار اور آگ بجھانے والے آلات ودیگر سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جبکہ ٹرین میں موجود سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعدازاں ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا نے ملتان کینٹ سٹیشن کا دورہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں