پروموشن بورڈ اجلاس،348 پولیس ملازمین کو ترقی دینے کی منظوری

ملتان(کرائم رپورٹر)آر پی او ملتان سہیل چودھری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سی پی او منصورالحق ، ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان ،ڈی پی او خانیوال عمر فاروق اور ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال نے شرکت کی ۔
بورڈ نے متفقہ طور پر 348 پولیس افسروں وملازمین کو ترقی دینے کی منظوری دی۔ملتان ریجن کے 56 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز ،146 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،146کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔