پی ٹی آئی نے پرتشدد سیاست کو فروغ دیا :عبد الرحمن

 پی ٹی آئی نے پرتشدد  سیاست کو فروغ دیا :عبد الرحمن

ملتان ( کرائم رپورٹر )مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبد الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پرتشدد سیاست کو فروغ دیا ۔ ملتان مسلم لیگ ن کا آ ج بھی قلعہ ہے ۔

آ ئند ہ عام انتخابات میں ملتان ،شجاع آ باد،جلالپور سے کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مرکزی چیف آ رگنائزر مریم نواز کے شجاع آباد آ مد پر شاندار استقبال کیلئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام چوک کمہارانوالہ سے شجاع آباد تک ریلی نکالی جائے گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں