9مئی واقعات میں ملوث افراد کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا جائے :شاہ عباس

9مئی واقعات میں ملوث  افراد کا آرمی ایکٹ کے تحت  ٹرائل کیا جائے :شاہ عباس

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شاہ عباس نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا جائے ۔

آرمی تنصیبات اور قومی املاک پر منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے جو قابل مذمت ہیں ۔انہوں نے گگو منڈی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ شر پسندوں نے پاکستان کی فوجی تنصیبات اور شہدا کی یاد گاروں کی بے حرمتی کی۔ اس طرح کی جرات کبھی پاکستان کے دشمنوں کو بھی نہیں ہوئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں