قادیانیوں کی اسلام کیخلاف سازشیں ناکام بنا دینگے ، علما کرام

قادیانیوں کی اسلام کیخلاف سازشیں ناکام بنا دینگے ، علما کرام

جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)مرکزی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان مولانا پیر ناصر الدین خاکوانی،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا،مولانا خالد عابد، مولانا حمزہ لقمان، مولانا محمد انس اورمولانا محمد اسحاق ساقی ودیگر علما کرام نے کہا ہے کہ مسلمان قادیانیوں کی اسلام کیخلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔۔۔

ختم نبوت کا عقیدہ ہی اسلام کا محافظ ہے ، جب تک حضور نبی اکرم ؐ کے آخری نبی ہونے کا عقیدہ محفوظ رہے گا دین اسلام بھی محفوظ رہے گا۔علما کرام کا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حضرت محمدؐ کو آخری نبی تسلیم کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ،ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کی بنیاد ہے یہ عقیدہ ہماری براہ راست حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت جوڑتا ہے ۔کانفرنس میں مولانا شاہد عمران اور عبدالغفور معاویہ نے نعتیہ کلام پڑھا، مولانا اسماعیل شجاع آبادی، مولانا زبیر احمد صدیقی، پروفیسر مولانا عبدالشکور شاکر، سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالغفور نعمانی سمیت کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں