خاتون سے تعلق کا شبہ،نوجوان پرتشدد، بال،بھویں مونڈ دیں

خاتون سے تعلق کا شبہ،نوجوان پرتشدد، بال،بھویں مونڈ دیں

مظفر گڑھ، خان گڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شاہ جمال کی حدود مانک پور کے رہائشیوں نے اپنی عدالت لگا لی ،خاتون سے تعلق کے شبہ پر نوجوان کو پکڑ کر سر کے بال، بھونیں اور موچھیں مونڈ کر منہ کالا کردیا۔

نوجوان کے ساتھ پانچ افراد نے مبینہ جنسی زیادتی بھی کی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شاہجمال کے علاقے مانک پور میں مکینوں نے ایک خاتون سے تعلقات کے شبہ میں اشفاق کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سر کے بال، بھنویں، مونچھیں مونڈ دیں اور منہ بھی کالا کردیا،پانچ ملزموں نے اس کے ساتھ مبینہ زیادتی بھی کی۔تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں