ضروری مرمت،کل مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

ضروری مرمت،کل مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ضروری مرمت کے سلسلہ میں کل مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

ملتان سرکل کے شیر شاہ،گارڈن ٹاؤن،مظفر آباد،القریش،خواجہ فیڈز، خیر پور بھٹہ اوردیگرفیڈر زسے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک جبکہ بُچ ولاز اوربستی فیض آباد فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں