عدالت کا پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

عدالت کا پسند کی شادی کرنیوالی  لڑکی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان(کورٹ رپورٹر)عدالت نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ شمائلہ بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی ۔ شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جانی دشمن بن گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں