تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ مسترد ،پنجاب ٹیچرز یونین

تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ مسترد ،پنجاب ٹیچرز یونین

چوک سرورشہید (نمائندہ دنیا)پنجاب ٹیچرز یونین نے تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ مسترد کردیا۔

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قراردیدیا اور مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطابق پنجا ب ٹیچرز یونین ضلع کوٹ ادو کا اجلاس زیر صدار ت ملک امام دین ہوا، تحصیل صدر چودھری غلام رسول ودیگر عہدیداران نے شرکت کی،یونین عہدیداران نے بجٹ میں تنخواہوں کو 35 فیصد اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے ،بدترین مہنگائی نے گورنمنٹ ملازمین سے خوشیاں چھین لی ہیں ،اس تنخواہ میں پندرہ دن بھی گزارا نہیں ہوتا ، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پچاس فیصد اضافہ کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں