فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی منافع خوری عروج پر، مارکیٹ ہائی جیک کرلی

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی منافع خوری عروج پر، مارکیٹ ہائی جیک کرلی

ملتان(لیڈی رپورٹر)فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی منافع خوری عروج پر پہنچ گئی،مارکیٹ ہائی جیک کرلی،ڈالر کی انٹر بینک اور۔۔

 اوپن مارکیٹ میں کمی کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اور ناجائز اضافہ کر رہی ہیں،روزانہ کی بنیاد پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی پرائس لسٹ کا اجرا ہونے سے قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے ،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکا ہے ،ہول سیل میڈیسن کونسل کے جنرل سیکرٹری شیخ فیصل رحمان نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی مرتکب کمپنیوں میں کراچی،لاہور کی چار، چار اور فیصل آباد کی ایک کمپنی شامل ہے ،ان کمپنیوں نے منافع خوری کی انتہا کر کے مارکیٹ ہائی جیک کر لی ہے ،میڈیسن کے کاروبار سے وابستہ افراد ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ سے سخت پریشان ہیں،موجودہ صورتحال میں فارماسوٹیکل کمپنیاں ہٹ دھرمی پر اتری ہوئی ہیں اور منافع کمانے میں اندھی ہو چکی ہیں،بعض فارماسوٹیکل کمپنیاں 50 فیصد اور اس سے بھی زائد ناجائز منافع کمانے میں ملوث ہیں،ملتان میڈیسن مارکیٹ کے عہدے داروں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان کمپنیوں کی منافع خوری اور اجارہ داری کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو درخواست دی جائے کہ مذکورہ کمپنیاں فوری ادویات کی قیمتوں میں کمی لائیں بصورت دیگر ان فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی تیار کردہ ادویات کے بائیکاٹ کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں