زکریا یونیورسٹی،بی ایس پروگرام میں سپورٹس کوٹہ کی سیٹیں فروخت کردی گئیں

زکریا یونیورسٹی،بی ایس پروگرام میں  سپورٹس کوٹہ کی سیٹیں فروخت کردی گئیں

ملتان(خصوصی رپورٹر)بہائالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس پروگرام میں سپورٹس کے کوٹہ پر ہونے والے ایڈمیشن کی سیٹیں پہلے ہی فروخت کردی گئیں۔۔۔

لاء ڈیپارٹمنٹ میں ایک سیٹ 5 لاکھ روپے تک فروخت کردی گئی ۔فارمیسی، ڈی وی ایم،کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی کی سیٹیوں پر بھی پہلے ہی من پسند اور سفارشی لوگوں کو نواز دیا گیا ہے یونیورسٹی اساتذہ اور افسروں کے سفارش کردہ امیدوار بھی فیل کردیئے گئے ہیں ٹرائلز صرف فارمیلیٹی کو پورا کرنے کے لیے جارہے ہیں ۔ اس صورتحال میں کھلاڑیوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں