ملازمین کی غفلت،یونیورسٹی طلبا کو ہاسٹلز کے حصول میں مشکلات

 ملازمین کی غفلت،یونیورسٹی طلبا کو ہاسٹلز کے حصول میں مشکلات

ملتان(خصوصی رپورٹر)یونیورسٹی میں اس سال ہونے والے داخلوں میں طلبہ ہاسٹل داخل ہونے کے باوجود خوار ہو گئے ۔۔۔

ڈیپارٹمنٹ میں ایڈمیشن فیس جمع کروانے کے بعد ڈیپارٹمنٹ کے کلرک متعلقہ سٹوڈنٹ کی لسٹ چیئرمین ہال کونسل آفس بھیجتے ہیں اس کے بعد چیئرمین ہال کونسل آفس ہاسٹل کی الاٹمنٹ کیلئے دوبارہ لسٹ بنا کر متعلقہ ہاسٹلز میں بھیجتے ہیں اس دوران کلیریکل سٹاف کی سستی کی وجہ سے کئی کئی دن تک ہاسٹل کی لسٹیں ہاسٹلز میں نہیں بھیجی جارہی ہیں جس کی وجہ کلاسز شروع ہونے باوجود ابھی تک طلبہ و طالبات ہاسٹل الاٹمنٹ کیلئے دربدر پھررہے ہیں کوئی پوچھنے والا ہے نا ہی کوئی گائیڈ کرنے والا ہے ڈیپارٹمنٹ اور ہال کونسل کے کلرک نئے آنیوالے طلبہ طالبات سے بدتمیزی بھی کررہے ہیں طلبا نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور الاٹمنٹ کو حتمی شکل دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں