کرنسی سمگلروں کا ایف آئی اے ٹیم پر تشدد،کاغذات چھین لئے

کرنسی سمگلروں کا ایف آئی اے ٹیم پر تشدد،کاغذات چھین لئے

گگو مندی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)غیر ملکی کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے شخص کا حواریوں سمیت ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ مسلح ملزمان نے ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار ملزم کو ہتھکڑی سمیت فرار کروا دیا ۔۔۔

خاتون سب انسپکٹر کو دھکے دیئے مرد اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں سروس کارڈ اور دیگر دستاویزات چھین لیں مقامی پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح دس بجے کے قریب ایف آئی اے ملتان کی چار رکنی ٹیم نے سب انسپکٹر میڈم شبانہ کی قیادت میں مین بازار گگو منڈی میں غیر ملکی کرنسی کا لین دین کرنے حاجی محمد افضل کی دکان افضل بکڈپو پر چھاپہ مارا اور حاجی محمد افضل کو ہتھکڑی لگا کر گاڑی میں بٹھا لیا تو وہاں موجود افضل کے بھائی محسن اور اس کے بیٹوں اور ملازمین تقریباً ایک درجن افراد نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور ایف آئی اے ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حاجی محمد افضل کو ٹیم سے چھین کر ہتھکڑی سمیت موقع سے فرار کروا دیا ، مقامی پولیس نے موقع پر ہجوم کو منتشر کیا جبکہ پولیس کو دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے ، ایف آئی اے نے تقریباً ایک ہفتہ قبل حاجی محمد افضل کی دکان پر چھاپہ مارا تھا اور اس کی دکان سے 20ممالک کی کرنسی برآ مد ہوئی تھی اور اس کے بھائی محمد خالد کو گرفتار کیا تھا انہوں نے کہا کہ ملزم خالد نے بعد از گرفتاری ضمانت کروائی تھی جو آج حملہ آور ملزمان میں شامل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں