ٹماٹروں سے لوڈ ڈالہ درخت سے ٹکرا گیا،ڈرائیور جاں بحق

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)لکی مروت سے ملتان جانے والا ٹماٹروں سے لوڈ ڈالا دیوان والی پلی کے نزدیک درخت سے ٹکرا گیا ڈرائیور موقع پر جاں بحق کنڈکٹر شدید زخمی۔۔۔
تفصیل کے مطابق لکی مروت سے ملتان جانے والا ٹماٹروں سے لوڈ ڈالاجسے دانش نامی شخص ڈرائیور چلا رہا تھا ملتان روڈ نزد پل دیوان کے نزدیک ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے درخت کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیوردانش موقع پر دم توڑ گیا، دوسرا زخمی شخص بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے نہایت ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے جاں بحق شخص سے برآمد ہونے والے قیمتی اشیاء میں نقدی رقم 37200 ،دو کی ہیڈ موبائل اور 2شناختی کارڈ ,1 ڈرائیونگ لائسنس اور 1 روٹ پرمٹ لواحقین کے حوالے کر دیا۔