فیکٹری کے حفاظتی تار سے کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق

فیکٹری کے حفاظتی تار سے کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق

بورے والا ( نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 519ای بی کے قریب فیکٹری میں لگے حفاظتی تارسے کرنٹ لگنے کے سبب بچہ جاں بحق ۔

بچہ فیکٹری میں تقسیم کیا گاکھانا کھا کر دیوار کے ساتھ کھڑا تھا کہ تار سے چھو گیا ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 519ای بی کا رہائشی بچہ محمد حبیب سکول سے واپسی پر جہا نگیر رائس ملز میں خیراتی کھانا کھاانے چلا گیا کھانا کھانے کے بعد دیوار کے ساتھ نصب حفاظتی باڑ سے چھو گیا حفاظتی باڑ میں کرنٹ کے سبب بچہ بجلی کی زد میں آ گیا اور جاں بحق ہو گیا بچے کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں