کوٹ ادو،مختلف جرائم پر 3ملزم گرفتار،موٹرسائیکل،مویشی چوری

کوٹ ادو،مختلف جرائم پر 3ملزم گرفتار،موٹرسائیکل،مویشی چوری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)رشتہ دار کے گھر ائے مہمان کی گلی میں کھڑی موٹرسائیکل چوری, کاشتکار کے بھانوں سے ٹوکہ مشین سمیت بھیڑیں چوری کر لی گئیں۔۔۔

 قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری باپ کو بھگانے والے بیٹے کو پولیس نے دھر لیا،2منشیات فروش بھی پکڑے گئے ،بھاری مقدار میں دیسی شراب اور چرس برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ، تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 14 ای محلہ غریب آباد کا رہائشی محمد ماجد رشتہ داروں کے گھر موٹر سائیکل پر گیا اور اپنی موٹر سائیکل ان کی گلی میں کھڑی کر دی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے ، موضع رکھ درگھ کا کاشتکار محمد سمیع عوان کے بھانہ مویشی سے نامعلوم چورٹوکہ مشین مالیتی ایک لاکھ 20ہزار اور2لاکھ مالیت کی3 بھیڑیں چوری کرکے لے گئے ،پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب یعقوب چنڑ کی گرفتاری کیلئے پل دیوان پرچھاپہ مارا اس کے بیٹے احسن چنڑ نے اسے بھگا دیا پولیس نے احسن چنڑ کو گرفتار کر لیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت کنڈا سٹاپ پر2منشیات فروشوں سلیم لال بیگی اور ظفر لال بیگی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 90 لیٹر دیسی شراب اور سوا کلو چرس برامد کر لی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں