جرائم میں اضافہ،روک تھام کی حکمت عملی تیار

جرائم  میں  اضافہ،روک تھام  کی  حکمت  عملی  تیار

ملتان ( نعمان خان بابر سے ) جرائم میں اضافہ ہو گیا ، پولیس نے روک تھام کی حکمت عملی تیار کرلی ، آر پی ا و کیپٹن (ر) سہیل چودھری نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 ڈویژن میں رواں سال کے دوران 270قتل ، 200ڈکیتیاں اغوا کی 382 وارداتیں ہو چکی ہیں،جن میں 7 اغوا برائے تاوان کی واراتیں ہیں،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی تعداد دس ہزار سے بھی تجاوز کر گئی، وارداتوں میں اضافہ غربت اور بیروزگاری کا نتیجہ ہے تاہم کروڑوں روپے کے ادھار پٹرول کے باوجود مخصوص ایریا میں ناکہ بندی کیساتھ مناسب پٹرولنگ کی حکمت عملی تیار کر لی ، جس پر عملدرآمد سے کرائم کو کنٹرول کرنے میں کا فی حدتک مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پانچ کروڑ روپے سے زائد کا پٹرول ادھار لے چکے ہیں جس کی وجہ سے پٹرولنگ کے مسائل آرہے ہیں تاہم وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں ۔ دوسری طرف تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ، انہوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ، جبکہ کرائم کی شرح گزشتہ سال کی نسبت دو گنا ہونے پر شہریوں نے غیر ضروری گھروں سے نکلنا ہی بند کر دیا۔ پولیس نے وارداتوں میں اضافے پر مقدمات کے ا ندراج کے حوالے سے سائلین کو تھانوں کے چکر لگوانے شروع کر دئیے ہیں جبکہ برآمدگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، شہریوں اور تاجروں کا پولیس پر اعتماد بھی مزید کم ہو ہو گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں