کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت یقینی بنائے جائے :سیکرٹری زراعت

کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت یقینی بنائے جائے :سیکرٹری زراعت

ملتان(وقائع نگار خصوصی)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ فیلڈ افسران و عملہ کپاس کی مینجمنٹ کا فالواپ سلسلہ جاری رکھیں تاکہ آخری حد تک فصل کو پیداوار کی طرف لایا جاسکے۔

کپاس کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کوفوری طور پر آن بورڈ لیا جائے گاتاکہ کم ازکم امدادی قیمت کو یقینی بنایا جائے ۔یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ بہاولپورمیں کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ عملہ وافسر انڈر انوائسنگ کرنے والی جننگ فیکٹریوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کیخلاف بروقت ایکشن لیا جاسکے کیونکہ جو روئی ریکارڈ میں نہ آئی وہ کسی بھی سطح پر اعدادوشمار میں شامل نہیں ہوگی۔ ۔سیکرٹری زراعت نے متعلقہ افسر وں کو کاٹن کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی کے باعث کپاس کا معیار بری طرح متاثر ہوتا ہے اور عالمی منڈی میں کم قیمت ملتی ہے ۔ اس لیے ابتدائی طور پر چنائی کے وقت، ذخیرہ، ترسیل اور جننگ فیکٹریوں کی سطح پر احتیاط کی جائے تو آلائشوں سے پاک فصل سے کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں