امام حسن عسکریؓ کی شہادت،ایام عزاداری کا آخری ماتمی جلوس

امام حسن عسکریؓ کی شہادت،ایام عزاداری کا آخری ماتمی جلوس

ملتان(خبرنگارخصوصی)ایام عزاداری کا آخری ماتمی جلوس گزشتہ روز 8ربیع الاول کو حضرت امام حسن عسکریؓ کی شہادت کے سلسلہ میں نکالا گیا۔

اس سلسلہ میں چپ تعزیہ کا ماتمی جلوس امام بارگاہ ناصر آباد جھک سے برآمد ہوا جس میں ملتان کی ماتمی انجمنوں نے ماتم داری کی، سبیلوں اور نیاز کا انتظام کیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے ، دیگر علاقوں سے بھی جلوس نکالے گئے ، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے امام بارگاہ مائی بیگم حویلی بکروال چوک شہیداں کے لائسنسدار نیاز علی کے زیراہتمام ماتمی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل بیت و صحابہ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ اور دنیاو آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں، تمام تر اختلافات بھلا کر اتحاد، اخوت اور امن کی فضا کو قائم رکھا جائے تاکہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں