میٹ شاپ اور مربہ یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند

میٹ شاپ اور مربہ یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند

ملتان (لیڈی رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں میٹ شاپس، پاپڑ فیکٹریز، سویٹس یونٹس اور ریسٹورنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔

 ملتان میں میٹ شاپ اور مربہ یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے کر دئیے قاسم پور کالونی ملتان میں میٹ شاپ کو پروسیسنگ ایریا میں گندگی ، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر اصلاح تک کام سے روک دیا گیا۔ اسی طرح شمیر ٹاؤن موسیٰ پاک ملتان میں مربہ جات کا سیمپل فیل ہونے پر مربہ یونٹ کو اصلاح تک بند کر دیا گیا پاپڑ فیکٹری کو صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے ، فریزر میں گلے سڑے ٹماٹروں کی موجودگی اور پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے ، پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر ہول سیلر کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بیکری آئٹمز کی تیاری میں خراب انڈوں کا استعمال کرنے پر بیکری یونٹ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ علاؤہ ازیں کالج روڈ بوریوالا میں سویٹس یونٹ کو واشنگ ایریا میں گندے پانی کی موجودگی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کہروڑپکا لودھراں میں دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذایت کی کمی پائے جانے پر ملک شاپ کو 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اڈہ سوئی والا لودھراں میں کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر ہوٹل کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں