ایم ایس کارڈیالوجی چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک کے درمیاں صلح ہوگئی

ایم ایس کارڈیالوجی  چیئرمین سرائیکستان نوجوان  تحریک کے درمیاں صلح ہوگئی

ملتان(خبرنگارخصوصی)ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان ڈاکٹر اقبال راؤ اور چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات کے مابین صلح ہو گئی۔

یاد رہے کہ چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات اور بعض مریضوں کے لواحقین کے ساتھ مبینہ طور پر ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان ڈاکٹر اقبال راؤ اور دیگر عملے کے ناروا سلوک کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ تحریری صلح نامہ کے بعد فریقین سیکرٹری صحت افضل ناصر خان کے پاس گئے جہاں پر ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر اقبال راؤ اور مہر مظہر عباس کات نے صلح نامہ پر دستخط کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں