تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک درہم برہم، شہری خوار

تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک درہم برہم، شہری خوار

ملتان(کرائم رپورٹر)تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، شہری خوار ہونے لگے ،ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک پر قابو میں کامیاب نہ ہوسکی۔

شہر میں ٹریفک مسائل بڑھنے لگے رہی سہی کسر سڑکوں پر تجاوزات مافیا نے پوری کردی۔گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔شاہراہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کے باعث ٹریفک کا بہائو متبادل سڑکوں پر آگیا ہے جبکہ متبادل سڑکوں پر تجاوزات مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے جس کے باعث ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا ہے ۔ نشتر روڈ جہاں پورے جنوبی پنجاب سے لوگ علاج معالجہ کے لئے آتے ہیں یہاں ایمبولینسیوں کا ٹریفک میں پھنسے رہنا معمول ہے جبکہ بوسن روڈ جو شہر کا معروف ومصروف روڈ بن چکا ہے یہاں ٹریفک بہاو میں روانی میں ٹریفک پولیس مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے ۔شہر کے مین چوراہوں پر ٹریفک سگنلز کی عدم موجودگی کے باعث مین چوراہوں پر بھی ٹریفک جام رہتی ہے ۔واضح رہے کہ شہر کے اہم مقامات پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب مکمل ہوگئی ہے تاہم ان کو ابھی فعال نہ کیا جاسکا ہے شہریوں نے ان کو فوری فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں