خانیوال،ڈی ایچ کیو میں سہولیات کا فقدن،مریض خوار

خانیوال،ڈی ایچ کیو میں سہولیات کا فقدن،مریض خوار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریض رل گئے ۔سانس کی ڈور بحال رکھنے کے لیے آنے والے مریض ڈاکٹروں عدم توجہ اور سہولیات کے فقدان کے باعث ایڑیاں رگڑنے لگے ۔

ہسپتال میں دوا ئیاں باہر سے منگوا ئی جانے لگیں مریض او پی ڈی کی پرچی کے حصول کیلئے خوار ، تین تین گھنٹے انتظار کے بعد ڈاکٹر تک رسا  ئی ممکن ہوتی ہے ،کوئی پرسان حال نہیں تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں کو خوار کرنا معمول بن گیا، مریض اور ان کے لواحقین سارا سارا دن ہسپتال میں رُلتے رہتے ہیں ڈاکٹر کو چیک اپ کروانے کے لئے او پی ڈی پرچی بنوانا ہی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ۔ نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کے واضح احکامات کے باوجود ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو مفت ادویات دینے کی بجا ئے پرچی لکھ کرہاتھ میں تھما دیتی ہے ، غریب مریض مہنگی دوائیاں بازار سے لینے پر مجبور ہیں وہاں پر موجود غریب مریضوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے گھر کی اشیاء بیچ کر اپنی جان بچانے کیلئے ادویات خریدتے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کا رویہ ہمارے ساتھ نہایت تحقیر آمیز ہوتا ہے ۔لواحقین نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا جو میڈیسن ہمارے پاس موجود ہوتی ہے وہ ہم مریضوں کو دے رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں